ورلڈکپ 2023: کین ولیمسن کی اہم میچ میں شرکت مشکوک

کین ولیمسن فائل فوٹو کین ولیمسن

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لیںڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن کی پاکستان کے خلاف وارم اَپ میچ میں شرکت کا امکان تھا تاہم انجری کے باعث انہیں آرام کروایا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

کیوی ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں تاہم وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں، مینجمنٹ چاہتی ہے کہ انکی ٹیم میں شمولیت مکمل صحتیابی کے بعد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنیل گواسکر نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں پیشگوئی کر دی

واضح رہے کہ کین ولیمسن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انکی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تھا۔

 

install suchtv android app on google app store