ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ابتدائی شیڈول تیار

اس سال ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا۔ فائل فوٹو اس سال ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا۔

اس سال ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح اس بار بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 4 جون سے 20 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جس میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جب کہ پہلے راؤنڈ میں 5،5 ٹیمیں چار گروپس میں مقابلہ کریں گی۔

رپورٹ میں بتانا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں آئرلینڈ ، کینیڈا اور میزبان امریکا بھی شامل ہیں اس لیے پہلے راؤنڈ میں اس گروپ کے زیادہ تر میچز امریکا میں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلیس میں امریکا کے خلاف کھیلے گی، 9 جون کو نیو یارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ تجویز ہے جب کہ 11 جون کو پاکستان اور کینیڈا کا میچ نیویارک میں ہی ہوگا، 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ فلوریڈا میں شیڈولڈ ہے۔

رپورٹ میں بتانا ہےکہ پاک بھارت میچ کی ٹائمنگ اور برصغیر کے ٹائم زون کے فرق کی بنیاد پر یہ میچ ایک روز قبل کرانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

پہلے راؤنڈ کے میں شریک ہر 4 گروپس میں سے 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ میں کوالیفائی کریں گی جہاں انہیں 2گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے فیڈ بیک اور منظوری کیلئے یہ شیڈول بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا ہے اور جلد حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیویارک پاکستان کے وقت کے مطابق 10 گھنٹہ پیچھے ہے اور وہاں دوپہر میں شروع ہونیوالا میچ یہاں رات گئے شروع ہوگا جبکہ 9 جون کو اتوار ہے اور اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ یہ میچ 8 جون کو رکھ دیا جائے تاکہ اس کی فالوونگ متاثر نہ ہو۔

install suchtv android app on google app store