سنیل گواسکر نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں پیشگوئی کر دی

سنیل گواسکر فائل فوٹو سنیل گواسکر

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے سابق کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر نے انگلینڈ ، آسٹریلیا،بھارت اور جنوبی افریقا کو سیمی فائنل کے لیے فیورٹ قرار دیا۔

جبکہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جبکہ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بھارت ،آسٹریلیا ،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچایا۔

دوسری جانب روبن اتھاپا نے پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کو فیورٹ قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store