سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ایشیاکپ 2023 کے فائنل میں بدترین پر سری لنکن ٹیم پر برس پڑے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ملنگا نے کہا کہ جو ایک بہت ہی دلچسپ فائنل ہوسکتا تھا اس کا سری لنکن مداحوں کے لیے بہت ہی مایوس کن اختتام رہا۔
لاستھ ملنگا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ جیتے پر بھارتی ٹیم کو مبارک ہو۔ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کی فیوریٹ ٹیموں میں سے ایک ہے اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کرکے دکھایا۔
سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں سری لنکا مضبوط ٹیم بن کر ابھری تھی، مگر فائنل میں آج یہ مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔
لاستھ ملنگا نے کہا کہ ہم ابھی تک صورت حال پر قابو پانے اور اس کے مطابق کھیلنے میں ناکام ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ہم مکمل پلاننگ کے ساتھ کھیلں گے تو ورلڈکپ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو شکست دیکر بھارت نے آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشین چیمپئن بن گئی۔