آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت شروع ہورہا ہے، پہلا میچ احمد آباد میں 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو اسی شہر میں ہی ہوگا۔
میگا ایونٹ شروع ہونے سے پہلے سابق کرکٹ اسٹارز نے فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے کی امیدیں باندھ لیں۔
ویسٹ انڈیز کے سابق ہارڈہٹر کرس گیل کہتے ہیں کہ مجھے امید ہے کہ یہ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: بھارتی کھانوں پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ
دوسری جانب سری لنکا کے اسپن اسٹار مرلی دھرن نے کہا کہ میں فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما دیکھنا پسند کروں گا۔ سابق بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک نے کہا کہ میں بھی پاک بھارت فائنل دیکھنا پسند کروں گا۔