پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار پرفارمنس

پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ شاندار پرفارمنس فائل فوٹو پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ شاندار پرفارمنس

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔

اس کے علاوہ ڈربی شائر کے حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے جبکہ ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے، انہوں نے چار چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

لیسٹرشائر کے نسیم شاہ نے بھی چار اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store