فاسٹ باؤلر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

فاسٹ باؤلر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے اسکرین گریب فاسٹ باؤلر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

اسلام آباد پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا اور انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی رینک بھی دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کرکٹر حارث رؤف کو کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث رؤف کو اعزازی رینک لگائے۔

واضح رہے حارث رؤف اب تک 57 ٹی 20، 18 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں ٹی 20 میچز میں حاصل کی ہیں جن کی تعداد 72 ہے۔ حارث رؤف ون ڈے میچز میں 18 وکٹیں لے چکے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store