ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔ فائل فوٹو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔

آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلا سج گیا

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

رپورٹس کے مطابق میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش گوئی ہے، آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں متاثر ہیں اور موسم بھی سرد ہے۔

install suchtv android app on google app store