جنوبی افریقا کو شکست دیکر نیوزی لینڈ نے پہلا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

  • اپ ڈیٹ:
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 32 رنز سے شکست دیکر عالمی چیمپئن بن گیا۔ فائل فوٹو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 32 رنز سے شکست دیکر عالمی چیمپئن بن گیا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔

جنوبی افریقا ویمن ٹیم 159 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 126 رنز بناسکی۔

قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

امیلا کیر43، بروک ہالیڈے 38 اور سوزی بیٹس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

install suchtv android app on google app store