ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری: پاکستان کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری: پاکستان کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان فائل فوٹو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری: پاکستان کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم  جنوری میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ڈمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم ہے۔ ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے میچز کولمبو میں کھیلنے ہیں۔

install suchtv android app on google app store