وطن واپسی پرسری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال

 وطن واپسی  پرسری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال فائل فوٹو وطن واپسی پرسری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال

‏ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح سری لنکا کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جس کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

‏سری لنکا کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا،‏ فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکاکھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھے۔

کرکٹ فینز نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور تصاویر بھی بنائیں۔

install suchtv android app on google app store