اگلے مہینے بھارت میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وانندو ہسارنگا ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور اسی انجری کی وجہ سے وہ ایشیا کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ری ہیب کے دوران وانندو ہسارنگا کی تکلیف میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان اب تک نہیں کیا ہے، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔