ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی میچ فاہل فوٹو ٹی ٹوئنٹی میچ

پاکستان نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر162 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ون ڈے سیریز جیتنے والی ٹیم کے ارکان کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 67 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر رضوان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

اس دوران بابر اعظم نے دلکش اسٹروک لگائے اور نصف سنچری اسکور کرلی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

اس کے علاوہ خوشدل شاہ نے24 اور افتخار احمد 13 رنز بناسکے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی جس میں آسٹریلیا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔

اس کے بعد تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوئی جو پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کی۔

install suchtv android app on google app store