بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات، سندھ پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی

  • اپ ڈیٹ:
بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات فائل فوٹو بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آئی جی ہاؤس پہنچے اور آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی بھی بلاول کے ہمراہ تھے۔

مزید جانیے: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، کراچی واقعے پر تبادلہ خیال

اس موقع پر ثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس پی توقیر نعیم، ایس پی فرخ بشیر ودیگر افسران بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ سے چھٹی کی درخواست واپس لے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے تمام تحفظات کو ختم کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول نے آرمی چیف سے آئی جی سندھ کے گھر گھیراؤ پر تحقیقات کا مطالبہ

بلاول بھٹو اور آئی جی سندھ کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی اور امید ہے کہ آئی جی سندھ سمیت پولیس افسران چھٹیوں پر جانے کی درخواست جلد واپس لے لیں گے۔

بعدازاں بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کیا آپ لوگ بھی سندھ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں؟

install suchtv android app on google app store