کومبنگ آپریشن میں3 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور بڑی مقدار میں تیار گٹکا برآمد

پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کومبنگ آپریشن کر کے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے فائل فوٹو پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کومبنگ آپریشن کر کے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کومبنگ آپریشن کر کے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور بڑی مقدار میں تیار گٹکا برآمد ہوا ہے۔ کومبنگ آپریشن علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مخصوص گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کاہ گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں اور 10ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان چوری اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ قانونی کارروائی کیلئےگرفتار ملزمان کو پولیس کےحوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں محکمہ انسداد دہشتگردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کی تھی، جس میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد رفیق اور عدنان کے نام سے ہوئی جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا

ہلاک دہشتگرد اور ان کے ساتھی شہر میں کسی بڑی وارات کی منصوبہ بندی کررہے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد محمد رفیق عرف عادل اورعدنان شبیر عرف قاری پولیس کو مطلوب تھے۔

محمد رفیق عرف عادل کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت لی اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ رینجرز کے مطابق محمدرفیق وزیرستان میں مائنز اور بم تیار کرتا تھا۔

install suchtv android app on google app store