نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ، راؤ انوار کے خلاف دو اہم گواہ بیان منحرف

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آگیا ہے فائل فوٹو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آگیا ہے

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آگیا، رائو انوار کے خلاف دو اہم گواہ بیان منحرف ہوگئے۔

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، گواہوں میں پولیس اہلکار شہزادہ جہانگیر اور رانا آصف شامل ہیں۔

گواہوں نے عدالت میں بیان دیاکہ سابق ایس ایس پی کے خلاف بیان زبردستی لیا گیا تھا۔

گواہ رانا آصف نے کہاکہ میرے علم میں یہ واقعہ نہیں ہے مجھ سے زبردستی بیان لیا گیا تھا۔

سابقہ بیان میں کوئی صداقت نہیں، شہزادہ جہانگیر گواہان نے سابق ایس ایس پی رائو انوار کے دبائو میں آکر بیان تبدیل کیا۔

صلاح الدین پنہور ایڈوکیٹ گواہوں کے بیانات تبدیل کرانے کے حوالے سے اہم خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

وکیل مدعی مقدمہ کی سماعت کے موقع پر رائو نوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

عدالت نے 28 جولائی کو سماعت پر دیگر گواہوں کو طلب کرلیا۔

install suchtv android app on google app store