وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افصل چن کا نقیب اللہ کے متعلق بڑے بیان نے ہلچل مچا دی

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افصل چن کا نقیب اللہ کے متعلق بڑے بیان نے ہلچل مچا دی فائل فوٹو وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افصل چن کا نقیب اللہ کے متعلق بڑے بیان نے ہلچل مچا دی

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا ہے کہ ہمارے اس سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے اہل خانہ کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ مسعود کو انصاف نہیں ملے گا۔انکا کہنا ہےکہ ہمارے اس سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے اہل خانہ کو انصاف نہیں ملے گا۔ایک نجی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے اس ایلیٹ گینگ کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا ،اللہ تعالیٰ اگر انصاف دے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں اقبال جرم کرتا ہو ں کہ ہمارے اس جوڈیشل سسٹم میں ،اس انوسٹیگیشن کے سسٹم،اس پراسیکیوشن کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے ایک شومیں صحافی نے نقیب اللہ مسعود کے والد کی میت کی تصویر دکھائی جس میں نقیب اللہ کا بیٹا دادا کی میت کے ساتھ لپٹا ہو ا تھا۔

اس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس بچے کو انصاف ملے گا ؟اس پر وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے اس ایلیٹ گینگ کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا۔

 

install suchtv android app on google app store