نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، استغاثہ کا گواہ کسی کو شناخت نہ کر سکا

نقیب اللہ اور پوليس آفيسر راؤ انوار فئل فوٹو نقیب اللہ اور پوليس آفيسر راؤ انوار

نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، استغاثہ کا گواہ کسی کو شناخت نہ کر سکا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل ‏کیس کی سماعت ہوئی تو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر اور دیگر عدالت میں ‏پیش ہوئے۔

مقدمےمیں اہم پیشرفت ہوئی، استغاثہ کا گواہ کسی کوشناخت نہ کرسکا۔ استغاثہ کی جانب سے ‏دو گواہوں نے بیان قلمبند کرایا جس میں ایک گواہ نے کہا کہ میں ہوٹل پر بیٹھا تھاجب وہاں گاڑیاں ‏آئیں، نقیب اللہ کو میں جانتا تھا، کچھ لوگ اسےاٹھاکر لےگئے۔

عدالت نے کہا کہ یہاں دیکھ کر بتائیں ان میں سےجو ہیں جس نےنقیب اللہ کو اٹھایا تھا؟ گواہ ‏کسی بھی ملزم کوشناخت نہ کرسکا۔

جرح کے دوران گواہ سے پوچھا آپ کی رہائش کہاں ہے؟ گواہ نے بتایا کہ میری رہائش گلشن میں ‏ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ معذورہیں اور گھر سےڈھائی کلو میٹر دور چائے پینےآئے۔

عدالت نےآئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر تے ہوئے سماعت11مارچ تک کے لیے ملتوی ‏کر دی۔

install suchtv android app on google app store