نقیب اللہ قتل کیس: 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا

نقیب اللہ فائل فوٹو نقیب اللہ

نقیب اللہ قتل کیس میں طویل عرصے سے مفرور سب انسپکٹر امان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان نے انسداددہشت گردی عدالت میں سرنڈر کردیا۔

کراچی کے انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

ملزم سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سب انسپکٹرامان اللہ مروت اور شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا۔

ملزمان مقدمے میں طویل عرصے سے مفرور تھے، ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔

نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سمیت دیگر گرفتار ہونے والے تمام ملزم بری ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store