پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، سیکیورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں فائرنگ اور دستی بم حملے سے 4 دہشت گردوں مارے گئے، جب کہ پولیس اہل کار سمیت 6 افراد جاں‌ بحق اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز دہشت گردوں نے دستی بم کے ساتھ حملہ کیا، جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام کرتے ہوئے چار حملہ آوروں کو مار دیا، واقعے میں 5 شہری بھی جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے ہیں جنھوں نے مبینہ طور پر سیکیورٹی گارڈز کے کپڑے پہنے تھے۔ حملہ آوروں نے پانچ سے 7 منٹ تک فائرنگ کی۔

حملہ آور دہشت گردوں نے آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایدھی حکام نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، جب کہ تین زخمی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم نےمیڈیا کو بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں اس وقت 2 ہزار کے قریب لوگ موجود ہیں، کچھ دیر قبل اچانک پہلے فائرنگ ہوئی اور پھر ٹریڈنگ ہال کے باہر دستی بم حملے کی اطلاع ملی۔ انھوں نے کہا یہ ہائی سیکیورٹی زون ہے، یہاں حملہ ہونا حیران کن ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بڑی نفری نے عمارت کے اندر اور علاقے کو گھیر لیا ہے، یہ علاقہ حساس کہا جاتا ہے، علاقے میں اہم دفاتر بھی موجود ہیں، لوگوں کا رش رہتا ہے، سیکیورٹی بھی سخت رہتی ہے، پولیس اس دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کر رہی ہے، دوسری طرف آئی آئی چندریگر روڈ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store