پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستاہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،ہنڈریڈ انڈیکس میں838 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 64 ہزار کی سطح بحال ہوگئی جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 164027 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 63 ہزار 189 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر آ گیا ہے۔