شکارپور روڈ پر تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا جبکہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ چینی شہری میں کورونا وائرس کے معاملے پر وحدت کالونی میں جماعت سے وابستہ 210 افراد کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔
ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق تبلیغی مرکز میں 100 سے زائد افراد موجود ہیں اور ان تمام افراد کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔
حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے تمام افراد کی اسکریننگ مکمل
دوسری جانب حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ چینی شہری میں کورونا وائرس کے معاملے پر وحدت کالونی میں جماعت سے وابستہ 210 افراد کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پنجاب میں سب سے زیادہ 490 کیسز ریکارڈ، ملک بھر میں تعداد 1420 تک جاپہنچی
ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق چینی شہری کے 12 قریبی ساتھیوں کے نمونے لیے ہیں جن میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں، نمونے مزید ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر ان لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تو تمام 210 افراد کے نمونے بھیجے جائیں گے۔