وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص، اہم خبر سے جیالے پریشان

سعید غنی فائل فوٹو سعید غنی

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔

سعید غنی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، رپورٹ میں ابھی تک جو بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسو لیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔

وزیرتعلیم نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی گھروں پر رہیں اور کورونا سے خود بھی بچیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔

 

install suchtv android app on google app store