رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان میئر کراچی وسیم اختر کے حق میں کیوں بول پڑے تفصیلات اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور میئر کراچی وسیم اختر فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور میئر کراچی وسیم اختر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان میئر کراچی وسیم اختر کے حق میں بول پڑے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے میئر کراچی وسیم اختر کی اختیارات نہ ملنے کی بات درست قرار دے دی۔

عالمگیر خان نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی طرف سے اختیارات نہ ہونے کی بات بالکل ٹھیک ہے ، میئر دو کروڑ سے زیادہ کا بجٹ منظور نہیں کرسکتا۔

رکن قومی اسمبلی نے کراچی کی سڑکوں کے تباہ ہونے کی وجوہات بھی بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے تباہ حال ہونے کی دو وجوہات ہیں ایک تو شہر الگ الگ اداروں کے زیر انتظام ہونا اور دوسرا بارش کے بعد یہاں سے نکاس آب کا مناسب بندوبست نہ ہونا ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر خان کچھ عرصہ قبل تک شہر کی حالت کے ذمہ دار میئر کراچی کو ٹھہراتے رہے ہیں اور انہوں نے میئر کے دفتر کے باہر کچرا پھینکنے کی کوشش بھی کی تھی

install suchtv android app on google app store