سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی

سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں

پاکستان رینجرز سندھ کے حکام نے تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا حکم فیصلہ کرلیا، نئے یونیفارمز کا پیٹرن 30 اپریل سے لاگو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا ہے، جس میں کراچی اور اندرون سندھ میں تعینات تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں تعینات رینجرز کے تمام افسران کی یونیفارمز تبدیل کردی گئی ہیں، رینجرز اہلکاروں پر نئی وردیوں کے پیٹرن کا اطلاق 30 اپریل 2018 سے ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے نئے اور پرانے یونیفارمز کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں، جس میں ریجنرز افسران کی نئی اور پرانی وردیوں کی شناخت واضح کردی ہے۔

اعلامیے میں شائع کی گئی نئی اور پرانی وردیوں کی تصاویر میں ترجمان سندھ رینجرز نے واضح‌ کیا ہے کہ ’پہلے رینجرز افسران کا رینک بیج کندھے پر ہوتا تھا لیکن نئی وردیوں میں رینک کا نشان آرمی یونیفارمز کی مانند سینے پر نمایاں ہوگا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری شائع کی گئی تصاویر کو مد نظر رکھتے ہوئے ریجنرز افسران کی وردیوں میں پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔

install suchtv android app on google app store