تحریک انصاف نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کردی

تحریک انصاف نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کردی فائل فوٹو تحریک انصاف نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں نکالی جانے والی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی کی الیکشن مہم روکنے کے لیے لگائی گئی لیکن لاہورمیں باقی تمام عوامی سرگرمیاں ہورہی ہیں صرف زمان پارک کو کنٹیرز رکھ کر گھیر لیا گیا ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ زمان پارک کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے وزیراعلی اور پولیس جھگڑا کرانے کے اشتعال دلانا چاہتے ہیں تاکہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید مقدمات درج ہوں اس صورتحال سےالیکشن ملتوی کرانے بہانا ڈھونڈنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔

خیال رہےکہ آج پی ٹی آئی نے لاہور میں ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا جس کی قیادت عمران خان نے کرنا تھی۔

عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store