ایشیا کپ: وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

ایشیا کپ: وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی فائل فوتو ایشیا کپ: وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی۔

پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔

نگراں پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔

install suchtv android app on google app store