بھارت سے پاکستان اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 6 بھارتی شہری گرفتار

پاکستان رینجرز نے بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی، 6 بھارتی شہری گرفتار فائل فوٹو پاکستان رینجرز نے بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی، 6 بھارتی شہری گرفتار

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کردیا، گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے 29 جولائی سے 3 اگست تک دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اسمگلروں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار اسمگلروں کےخلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پرپاکستانی قوانین کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے،بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں، توقع رکھتےہیں کہ بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا نظام مؤثراوراسمگلروں کیساتھ گٹھ جوڑختم کرے گی۔

 

install suchtv android app on google app store