محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی کی لہر کے بارے میں خبردار کر دیا، کراچی میں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہے گی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ملتان، بہاولپور، جھنگ، شورکوٹ، کوٹ ادو، بہاولنگر، خان پور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیرآباد، موہنجوداڑو، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں اور ڈی آئی خان میں دھند رہنے کی توقع ہے۔