ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا، کرایہ کتنا ہوگا؟

ڈبل ڈیکر بس فائل فوٹو ڈبل ڈیکر بس

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر حکام نے شرجیل انعام میمن کو بسوں کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ بھی دی جبکہ شرجیل میمن کا کہنا تھا ہم نے عوام سے ڈبل ڈیکر بسوں کا وعدہ کیا تھا، ایسے پروجیکٹ لا رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا ڈبل ڈیکر کا روٹ 22 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور اس کا کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا، ڈبل ڈیکر بس سروس ابتدائی طور پر ملیر سے شارع فیصل تک چلائی جائیں گی، کوشش ہے کہ سب سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں نظر آئیں۔

ان کا کہنا تھا بس کے کرایوں میں سبسڈی دے رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر عوام کے لیے سہولیات بڑھا رہے ہیں،کوشش ہے کہ نئے سال میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات سندھ بھر میں دی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز بس سروس سے سوا لاکھ لوگ روزانہ سفر کر رہے ہیں جبکہ گرین لائن بس سروس پر 65 ہزار لوگ سفر کر رہے ہیں، ریڈ لائن، بی آر ٹی پر دوبارہ کام شروع ہوگیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کراچی کی سڑکوں کے لیے تمام لوگ ملکر کام کر رہے ہیں، صعنتی علاقوں کے لیے 9 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ شاہراہ بھٹو اسٹیٹ آف دی آرٹ کا تحفہ عوام کو دیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store