ای چالان کے حوالے سے زبردست سہولت متعارف

ای چالان کے حوالے سے زبردست سہولت متعارف فائل فوٹو ای چالان کے حوالے سے زبردست سہولت متعارف

سندھ پولیس نے فیس لیس ای ٹکٹنگ (ای چالان) کے حوالے سے شہریوں کیلئے زبردست سہولت متعارف کروا دی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کمپلکس کا افتتاح کر دیا، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 سینٹرل پولیس آفس کراچی جبکہ ایس ایس پی ٹریفک آفس ساؤتھ آرٹلری میدان میں قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقاریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ٹریفک، ٹریننگ، ایس ایس پیز ٹریفک ساوتھ، اے وی ایل سی، پی ڈی آئی ٹی سمیت دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے 

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے ٹریفک ہیلپ لائن اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کے دفتر سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک 1915 کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے، اب شہری گھر بیٹھے 1915 کے ذریعے ای چالان کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ دفاتر ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، ای چالان کے آغاز کے بعد سہولت سینٹرز مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 فی زمانہ شہریوں کو فوری رہنمائی اور شکایات کے ازالے کیلیے ایک جدید سہولت ہے۔

غلام نبی میمن نے اس موقع پر مزید کہا کہ ٹریفک ہیلپ لائن 1915 شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک ہیلپ لائن کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے، جدید خطوط سے آراستہ ہیلپ لائنز عوامی خدمت کے نظام کو مضبوط بناتی ہیں، ٹریفک نظم و ضبط، رہنمائی اور شہری سہولت سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store