سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک ویژن ہے۔ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن مزید کہنا ہے کہ ایک اعشاریہ اٹھارہ ٹریلین روپے کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔

حکومت سندھ نے مالی سال دو ہزار پچیس ،چھبیس کے لیے عوامی ضروریات اور دیرینہ مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے اہم ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ کا حصہ بنایا۔

ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے لیے سات ،سات ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم کیا ہے۔

ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سڑکوں کی بہتری، واٹر سپلائی، ڈرینیج، تعلیم، صحت اور دیگر شہری سہولیات کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store