سندھ میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

سندھ میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی فائل فوٹو سندھ میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

سندھ میں درسی کتب کی چھپائی تاحال شروع نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث صوبے میں تعلیمی سال کا آغاز اپریل سے نہیں ہو سکے گا۔

سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے جس کے باعث ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پبلشر اور محکمہ تعلیم میں تنازع کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی شروع نہیں ہو سکی ہے جب کہ کتابوں کی چھپائی سے ترسیل تک کم از کم چار ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2023 میں درسی کتب وقت پر چھپ کر مارکیٹ میں نہیں آ سکی تھیں جس کے باعث طلبہ وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

install suchtv android app on google app store