خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے

خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے فائل فوٹو خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے

خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

خیرپور نارا کے نواحی علاقے میں واقع گاؤں چمڑ جمال دین شر کے رہائشی اڈوئی پتن سے کشتی پر سوار ہوکر شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران دریا نارہ میں کشتی الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق کشتی پر 11 افراد سوار تھے جو کہ رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں جارہے تھے، اہل علاقہ نے مقامی افراد کی جانب سے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

آج صبح ضلع خیرپور گاؤں جمال دین شر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب کشتی کے ذریعے گیارہ افراد دوسرے گاؤں شادی میں شرکت کرنے جا رہے تھے، وزن بڑھ جانے سے کشتی دریا کے بیچ ڈوب گئی، جس میں 5 افراد کو مقامی لوگوں نے بچا لیا جبکہ سات افراد ڈوب گئے.

 

پولیس کے مطابق لاپتا افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں، کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے پر یہ واقعہ پیش آیا۔

install suchtv android app on google app store