میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد

مرتضیٰ وہاب فائل فوٹو مرتضیٰ وہاب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کا اعلان کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے تمام نامزد چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کیا، اب جائیں اور اگلا مرحلہ بھی جیتیں اور عوام کی فلاح کے لیے کام کریں جو ہم کرتے ہیں۔

میئر کراچی کے لیے 15 جون کو کے ایم سی بلڈنگ میں انتخابات ہوں گے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمان میئر کراچی کے امیدوار ہیں اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store