جیکب آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید

 جیکب آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید فائل فوٹو جیکب آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید

سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تاجر کے مغوی بیٹےکی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 3 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہدا میں سب انسپکٹر طیب عمرانی،کانسٹیبل نثار احمد، خادم شاہ، ریاض حسین، عبدالوہاب اور محمدعثمان شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store