کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی جانب سے اغواء کیے گئے 2 پولیس اہلکار بازیاب

پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے درانی مہر میں آپریشن کیا گیا۔ فائل فوٹو پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے درانی مہر میں آپریشن کیا گیا۔

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی جانب سے 2 روز قبل اغواء کیے گئے 2 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے درانی مہر میں آپریشن کیا گیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں بھیو گینگ کے ڈاکو اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکار عبدالغفار اور سجادجکھرانی کو 2 روز قبل دوڑ چیک پوسٹ سے اغواء کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store