اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ اسلحہ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ اسلحہ رکھنے کی ہدایت فائل فوٹو اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ اسلحہ رکھنے کی ہدایت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد بھر میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ شہر بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان پولیس کے مطابق اہم تنصیبات پر رینجرز، چوک، چوراہوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرکاری، نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ شہر بھرسے اب تک100سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا۔

 

install suchtv android app on google app store