ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ ابوبکر شیخ انتقال کر گئے

لاش فائل فوٹو لاش

چند روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ ابوبکر شیخ انتقال کر گئے۔

حافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور تین روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے حافظ ابوبکر شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ ابوبکر شیخ جے یو آئی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن تھے۔

install suchtv android app on google app store