ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ لاہور، مزار اقبال پر حاضری

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی اسکرین گریب ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ قبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکہ احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔

لاہو کے بعد ایرانی صدر کراچی جائیں گے ، مہمان صدر مزار قائد پر حاضری دیں گے، اور حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ابراہیم رئیسی کراچی یونیورسٹی بھی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، شارع فیصل آج تین بجے سے پانچ بجے تک بند رہے گی، ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند رہے گی۔

ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والے روڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے۔ شارع قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بھی بند کردیا گیا، پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی کے اطراف بھی کنٹینر لگا دیے گئے۔

install suchtv android app on google app store