نیا پاکستان ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے لیے نئی پالیسی جاری کردی گئی

نیا پاکستان فائل فوٹو نیا پاکستان

نیا پاکستان ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے لیے نئی پالیسی جاری کردی ہے، جس کے تحت اپارٹمنٹس کے حصول کے لیے درخواست کے ساتھ فیس جمع کرانا لازمی قرار دی گئی ہے۔

لاہور میں پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کے زیرانتظام 4 ہزاراپارٹمنٹس کی تعمیر کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے۔

جس کے تحت اپارٹمنٹس کے حصول کے لیے درخواست کے ساتھ فیس جمع کرانا لازمی قرار دی گئی ہے، اپارٹمنٹس کے حصول کے لیے 2ہزار فیس جمع کرانی ہوگی۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ میں گھر فراہمی کے لیے پہلی بار درخواست کے ساتھ فیس لی جائے گی ، درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئی فیس ناقابل واپسی ہوگی اور درخواستوں کی وصولی کا کام بینکوں سے باقاعدہ معاہدے کے بعد کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کے لیے درخواست کےساتھ فیس لازم قرار دی ، فیس کی وجہ سےصرف وہی لوگ درخواست دیں گے جو حقدار ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store