وفاقی کابینہ نے نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے تحت 135000 گھروں کی تعمیر کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے تحت ایک لاکھ پینتیس ہزار گھروں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے اسلام آباد میں پچیس ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے اور وزیراعظم اس ماہ کی سترہ تاریخ کو اس سکیم کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا بلوچستان میں گوادر کے ماہی گیروں کیلئے ایک لاکھ دس ہزار گھر بنائے جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے گیس اور بجلی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موثر اقدامات کے باعث چالیس ارب روپے کی بجلی چوری کو بچایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں تین ارب روپے کی گیس چوری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 43 فیصد گیس چوری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرک سے 93 فیصد اور بلوچستان سے 48 فیصد گیس کسی حساب میں نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما شیخ روحیل اصغر کا گیس بل بارہ ہزار روپے سے بڑھ کر ایک کروڑ روپے ہوگیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر گیس کی چوری کا پتہ چلتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بابا گرونانک کے نام پر ننکانہ صاحب میں ایک ریلوے سٹیشن قائم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری رابطوں کیلئے پاکستان پوسٹ کا استعمال کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد کے رہائشیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جرمنی سے نوکروڑ چالیس لاکھ یورو کی گرانٹ کے حصول کی بھی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پی ٹی وی ، انفارمیشن اور ریڈیو کی اکیڈمیوں کو ختم کرکے میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دی جس کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوگا۔

فواد چوہدری نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیرخزانہ اسد عمر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لینے امریکہ جا رہے ہیں جس پر جلد ہی دستخطوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم اسد عمر کی واشنگٹن سے واپسی پر ان کے مشورے کے ساتھ شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو کی بھی منظوری دی گئی ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک نجی فضائی کمپنی میسرز ایئر ایگل کو ایک سال کیلئے لائسنس کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی منظوری دی گئی کہ بیت المال جگر اور گردے کے امراض سمیت مہلک امراض کے علاج کیلئے مالی مدد فراہم کرے گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت اس بات کی نگرانی کررہی ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کے مقدکے کے نمونے کو سامنے کے آدمیوں کے ذریعے کس طرح منی لانڈرنگ کیلئے مثال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اور پھر جعلی اکائونٹس کے ذریعے اس پیسے کو ملک میں واپس لایا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا بدعنوانی اور احتساب کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا نقطہ نظر بہت واضح ہے کہ پاکستان کی دولت لوٹنے والوں سے قطعاً کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store