نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 145000 گھر تعمیر کیے جائیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم فائل فوٹو وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وفاقی دارالحکومت میں پچیس ہزار' بلوچستان میں ایک لاکھ دس ہزار اور آزاد کشمیر میں چھ ہزار گھر تعمیرکیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب افراد کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لئے پانچ ارب روپے کا ایک گردشی فنڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے گھر کے مالک بن سکیں۔

انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے شہر کی کچی آبادیوں میں کمرشل عمارتیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صرف کراچی میں تقریباً چالیس کچی آبادیاں ہیں اور وہاں رہنے والے نادار لوگوں کی بہبود پر کبھی کسی نے توجہ نہیں دی۔

عمرا ن خان نے کہا کہ ایک چینی کمپنی نے پاکستان میں ایک ایسی فیکٹری قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جو ایک ہفتے میں گھر کی ایک منزل تعمیر کرنے کی اہلیت کی حامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہائوسنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی شراکت اور نوجوانوں کو تعمیراتی شعبے میں آگے آنے سے مدد دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store