صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو جیل کے محکمے کا اضافی چارج مل گیا

فیاض الحسن چوہان کو اضافی چارج مل گیا فائل فوٹو فیاض الحسن چوہان کو اضافی چارج مل گیا

صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کو محکمہ جیل پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر کو جیل کے محکمے کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان مرتبہ وزیراطلاعات پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو جاوید اختر کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان بطور صوبائی وزیر کالونیز اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعینات کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گی۔

install suchtv android app on google app store