میٹرک سپلیمنٹری امتحانات، طلبا اور طالبات کے لیے خوشخبری، حکومت نے اعلان کردیا

میٹرک سپلیمنٹری امتحانات فائل فوٹو میٹرک سپلیمنٹری امتحانات

میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں طلبا اور طالبات کو صرف جماعت دہم کے مضامین کا امتحان دینا ہوگا، جماعت نہم کے مضامین کے نمبر جماعت دہم میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق دیئے جائیں گے۔

جن طلبا کے رزلٹ کارڈ پر مکمل فیل یا چند مضامین میں فیل لکھا ہے وہ ضمنی امتحان دیں گے، ضمنی امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 28ستمبر، د گنا 5اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 12 اکتوبر تک حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

داخلہ کسی ادارے کی بجائے طالب علم کو خود بھیجنا ہوگا۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ ضمنی امتحان صرف دہم جماعت کا ہو گا۔

نہم کے مارکس اسی بنیاد پر لگا دیئے جائیں گے، میٹرک ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store