خیبرپختونخوا حکومت کا کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے کل بروز پیر سے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں کل سے تمام سرکاری، نجی کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا بھر میں سرکاری، نجی کالج اور یونیورسٹیز کل پیر سے کھلیں گی۔

دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی طرف سے میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔

اسی طرح میٹرک کے ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔

install suchtv android app on google app store