ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کی بندش کا وائرل نوٹیفکیشن جعلی قرار دیدیا

اسلام آباد فائل فوٹو اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی بندش سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں اسکولز، کالجز اور یوسٹورسٹیز کی بندش سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

سیکیورٹی خدشات پر وفاقی دارالحکومت کی بحریہ، ایئر اور نیشنل ڈیفنس اور قائداعظم یونیورسٹی کو بند کرنے کی اطلاعات تھیں، جبکہ اسلام آباد کے متعدد اسکولز کو بھی بند کرنے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق رات گئے اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا، تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کالعدم تنظیم کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بناء پر شہر میں واقع متعدد نجی اسکولز بھی بند کردیئے گئے تاہم سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، الرٹ کا مقصد یہ نہیں کہ ادارے یا سرگرمیاں بند کردی جائیں۔

 

install suchtv android app on google app store