سندھ میں چوتھی اور پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
ڈائریکٹر پرائمری تعلیم کراچی ڈویژن نے صوبے میں چوتھی اور پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چوتھی اور پانچویں جماعت کے امتحانات رمضان کے بعد 18 اپریل سے ہوں گے۔