تمام کلاسز کے امتحانی نصاب کم کرنے کا فیصلہ، حکومت نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی

طلبا فائل فوٹو طلبا

پنجاب میں پہلی سے دسویں جماعت کے طلبا کے لیے تعلیمی سال 2021کا سمارٹ نصاب متعارف کروا دیا گیا۔

محکمہ پرائمری مڈل اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نیا سلیبس 50فیصد کم کر دیا۔ حکام کے مطابق آئندہ تعلیمی سیشن ستمبر سے فروری تک صرف6 ماہ کا ہو گا۔ اس لیے نصاب کو کم کیا گیا ہے۔

ہر سبجیکٹ کے چیپٹرز میں سے مخصوص اور اہم ٹاپکس کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور باقی کم اہم چیپٹرز کو نکال دیا گیا ہے تاکہ سلیبس طلبا اور ٹیچرز پر بوجھ بننے کے بجائے مختصر سیشن میں آسانی سے مکمل ہو جائے۔

آئندہ ہفتے کے دوران آٹھویں، نویں اور دسویں کے پیپر سیٹرز کا اہم اجلاس ہو گا جس میں ان کو بریفنگ دی جائے گی کہ تمام بورڈز کے سالانہ امتحانی پرچہ جات اسی سمارٹ سلیبس سے بنائے جائیں گئے۔

install suchtv android app on google app store