پنجاب یونیورسٹی کا مشکل وقت میں اہم کارنامہ، اب کورونا کے ٹیسٹ انتہائی سستے۔۔۔ مزید معلومات آگئیں

پنجاب یونیورسٹی میں کورونا کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا فائل فوٹو پنجاب یونیورسٹی میں کورونا کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا

پنجاب یونیورسٹی میں کورونا کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا جہاں ارزاں قیمت پر لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر نیاز احمد نے شرکاء کو بتایا کہ کورونا کے ٹیسٹ ماہرین کی زیر نگرانی سینٹر فار اپلائیڈ مالیکولر بائیولوجی میں کیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے کورونا وائرس کے نمونوں کو ٹیسٹ کیا جائے گا اور ابتداء میں روزانہ ایک سو ٹیسٹ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سو سے زائڈ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں وقت کے ساتھ اضافہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کیمپ میں مقامی کٹ سے کورونا کے ایک ٹیسٹ پر آٹھ سو روپے کی لاگت آئے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1600 سے تجاوز، 20افراد زندگی کی بازی ہار گئے

خیال رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے سبب20 فراد جاں بحق اور 1625 متاثر ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے593کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ 508 اور بلوچستان میں کورونا کے 144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 128 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

۔

install suchtv android app on google app store